مظفرآباد (فائزہ گیلانی) عدالت عالیہ نے آج آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے کی تین اہم اور بڑی جماعتوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ۔یہ فیصلہ عدالت عالیہ کے لارجر بینج نے دیا جو کہ چیف جسٹس جناب جسٹس صداقت حسین راجہ ، جسٹس میاں عارف حسین ، جسٹس سردار اعجاز خان اور جسٹس خالد رشید چوہدری پر مشتمل تھا۔ مذکورہ فیصلے سے آزاد کشمیر میں موجود سیاسی اور آئینی بحران مزید شدت اختیارکر جائے گا۔ جبکہ اس مقدمے کی سماعت رواں سال کے اوائل میں فروری کے مہینے میں شروع ہوئی تھی
